Who is Asia's greatest middle order batsman in Sehwag's view The Indian batsman explained.

سہواگ کی نظر میں ایشیاءکا سب بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین کون؟بھارتی بلے باز نے وضاحت کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین قرار دے دیا۔ انضمام الحق مڈل آرڈر میں بہترین بلے باز تھے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں۔وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹنڈولکر بلے بازوں کی لیگ سے باہر ہیں وہ اس سے اوپر کی چیز تھے لیکن انضمام الحق مڈل آرڈر میں بہترین بلے باز تھے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 4-2003 کے زمانے کی بات کررہا ہوں جب آٹھ رنز کی اوسط پر ٹیمیں گھبرا جاتی تھیں لیکن اس وقت انضمام آٹھ کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے بالکل پ±رسکون رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں