The famous star footballer Karim Benzema was offered more than 200 million dollars by the Saudi club

معروف سٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر فرانسیسی فٹبالر کو 2سالہ معاہدے کے لیے 214ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے،35سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فتبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں،رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں،کریم بینزیما نے 2009میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647میچوں میں 353گول اور 165اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42مقابلوں میں 30گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،فرانسیسی فٹبالر اگر یہ پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے، رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں