Who among the national cricketers will perform Hajj this year The news came

قومی کرکٹر میں کون کون رواں برس فریضہ حج ادا کریں گے؟ خبر آگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جلد ہی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد ، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی رواں سال حج کریں گے۔دوسری جانب سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں