لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ(ایس بی پی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ”سپورٹس میڈیسن کلینک“ کے قیام کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ نے پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کو دفتر خالی کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب اولمپکس آفس سے متصل جگہ میں سپورٹس میڈیسن کلینک بنایاجارہاہے،سپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے جگہ کم ہونے پر پنجاب اولمپکس سے دفترخالی کروانے کا فیصلہ کیا۔پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کو15 دن میں جگہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ایس بی پی سپورٹس میڈیسن کلینک کھلاڑیوں کی انجریز سمیت دیگرمسائل کے حل کیلئے بنایا جا رہا ہے۔دفترخالی کروانے کا فیصلہ مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہدایات پرکیا گیا۔چندروزقبل مشیرکھیل نے سپورٹس میڈیسن کلینک کا دورہ کیاتھا۔
