Wasim Akram's 57th birthday will be celebrated on June 3

وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائیگی

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زباﺅلر وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باﺅلر مانے جاتے ہیں، وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 1984ءسے 2003ءکے درمیان 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں