نوجوان پاکستانی کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گئے

منڈی بہاوالدین( سپورٹس رپورٹر) 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہوا،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر منڈی بہاو الدین میں ادا کی جائے گی۔ 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں بلال رنر اپ رہے تھے،2019 میں انہوں نے اسجد اقبال کے ساتھ ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں