فٹ بال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

ال سیلواڈور(سپورٹس ڈیسک)ال سیلواڈور میں فٹ بال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12افراد ہلاک ہو گئے، ایل سلواڈور لیگ کے پلے آف کوارٹر فائنل میں الیانزا اور ایف اے ایس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسٹینڈز میں بھگدڑ مچنے سے 12افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے، الیانزا کی میزبانی میں کسکاٹلان سٹیڈیم میں بھگدڑ اس وجہ سے مچی جب بہت سے شائقین جعلی ٹکٹوں کے ساتھ اسٹینڈز میں داخل ہوئے اور جو شائقین ٹکٹ ہونے کے باوجود میچ میں داخل نہ ہوسکے تھے کے زبردستی چیک پوائنٹ سے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے،سیکیورٹی کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کیے جانے سے بھگدڑ کا ماحول پیدا ہوا ، افسوسناک واقعہ کے بعد میچ کو ختم کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں