اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے،اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک میں جیولن تھرو کے کھیل کی پہچان بننے والے ارشد ندیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1306اور ان کی پانچویں پوزیشن ہے،اولمپک چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا رینکنگ میں میں پہلے نمبرپر آگئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس 22پوائنٹس کی کمی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے،جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر ہیں ۔
