Annoying news for Hasan Ali injury fans

حسن علی کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر )برطانیہمیں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے۔ برمنگھم بیئرز اور یارکشائر وکنگ کے درمیان اوپننگ میچ سے چند لمحات قبل گراونڈ میں وارم اپ کے دوران وہ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں برمنگھم بیئرز کا اسٹاف اٹھاکر گرانڈ سے باہر لے کرگیا لیکن فاسٹ بولر حسن علی کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ حسن علی یارکشائر کے خلاف برمنگھم بیئرز کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکے تاہم ان کی ٹیم نے میچ میں 34 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں