Shoaib Akhtar bought clothes with my food money, he has not returned the money till today, Saqlain Mushtaq brought the words of his heart.

شعیب اختر نے میرے کھانے کے پیسوں سے کپڑے خریدے، آج تک پیسے واپس نہیں کیے، ثقلین مشتاق دل کی بات زبان پر لے آئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نےسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے براہ راست شو میں قرضہ واپس نہ دینے کا شکوہ کردیا اور بتایا کہ شعیب نے آج تک میرے 250 روپے واپس نہیں کیے، یہ میرا قرض دار ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہاکہ شعیب میرا بچپن سے ساتھی ہے، ہم کرکٹ کھیلنے سے پہلے سے دوست ہیں ، ہم ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے، دال روٹی بھی ساتھ کھانے جاتے تھے، ایک کراچی میں ٹیمز میچ کھیلنے آئی ہوئی تھیں، ہم لالوکھیت پر الکرم سکوائر میں ٹھہرے ہوئے تھے،س وقت روزمرہ الانس ہمیں ملتا نہیں تھا، گھر سے 1500 سے 2000 لے کر نکلے جس پر گزارہ کرنا تھا، میرے پاس ان پیسوں میں سے 250 بچے تھے اور شعیب کے پاس پیسے ہی نہیں تھے، فلم دیکھی تو شعیب کو خیال آیا کہ نئی پینٹ شرٹ لینی ہے اور وہ ان پیسوں سے جاکر کپڑے لے آیا جس پر میں نے کہا تھا اب کھانہ کہاں سے کھائیں گے؟ شعیب نے آج تک میرے وہ 250 روپے واپس نہ کیے،و ہ اب تک 40 سے 50 لاکھ روپے بن گئے ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شعیب کو شاپنگ کا بہت شوق ہے، میچ کھیلنے کے دوران بھی دوسری ٹیموں کے لڑکے ڈرتے تھے کہ ادھار پیسے نہ مانگ لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں