راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔چیڈ باو¿ز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ 5 میچز کی اس سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
