لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور ماضی کے معروف کرکٹر رمیز راجا نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے میچ کے لئے نیوٹرل وینیوکی مخالفت کردی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی سی بی انتظامیہ کپتان بابراعظم اورکھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہی ہے، پی سی بی انتظامیہ قومی ٹیم میں پھوٹ ڈلوانے کاکام کررہی ہے،بھارت اگرنہیں آتااورپاکستان نیوٹرل وینیوکے لئے مان جاتاہے تویہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں، نیوٹرل وینیو کی روایت پڑگئی توساری عمربھارت پاکستان نہیں آئیگا اورپاکستان بھارت نہیں جاسکے گا۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بابراعظم اورکھلاڑیوں کوایک دوسرے سے دورکرنے کی کوشش ہورہی ہے،بابراعظم چاہتاہے ہرکھلاڑی اپنے وقت پرٹیم کاحصہ بنے،بابرسمجھاتارہا کہ جوکھلاڑی پرفارمنس دے اسے موقع دیناچاہئے۔رمیزراجا نے کہا کہ مجھے کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنانجم سیٹھی کی ضدہے، دو سے 3 مہینے میں تمام لوگ مجھے انٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا والدین فوت ہوچکے ہیں،اب عیدی ملنے کاسلسلہ ختم ہوچکا۔
