نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز،اس کھلاڑی کو پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے تھا،رمیز راجہ نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے نواجون فاسٹ بولر احسان اللہ کو نظر انداز کرنے کے خلاف آوازیں بلند ہوگئیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں احسان اللہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے تھا،شارجہ میں افغانستان کیخلاف سیریز میں انھوں نے اپنی صلاحیتیں ثابت کردی تھیں،عجیب سی بات ہے کہ ان کو اچانک سائیڈ لائن کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ پیسر کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں تھی،وہ پچ سے اضافی باونس حاصل کرنے کی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں،ابتدائی تینوں میچز میں ان کو ٹیم سے باہر رکھنامیری سمجھ سے بالاتر ہے،احسان کو اپنے ٹیلنٹ اور مہارت کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں