لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ فہیم اشرف 27، فخر زمان 17، شاداب خان 16، صائم ایوب 10، شاہین شاہ آفریدی 6، محمد رضوان 6، عماد وسیم 3 اور کپتان بابر اعظم 1 رن بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔دوسری جانب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان فٹ ہونے والے محمد رضوان فٹ ہوگئے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
