لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نےنجی چینل کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور کھیل کیساتھ ساتھ اپنی زندگی سے جڑی باتوں پر کھل کر بات کی۔اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرا رشتہ مانگنے گئی تھیں۔ پھر دونوں خاندانوں نے آپس میں اس رشتے کو طے کیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیسے ڈیمانڈ ہوتی ہے، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس طریقے سے ہی باﺅلنگ کروں۔ اگر آپ باﺅلنگ یا بیٹنگ میں ا چھا اسٹارٹ دیتے ہیں تو ٹیم سٹرونگ زون میں آا تی ہے۔اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ ا?فریدی کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے کہ شادی میں نے ہی کرنی تھی تو مجھے ہی اس کا خیال آیا۔ پہلے سے ہی لالا (شاہد آفریدی) اور میرے بڑے بھائی کی دوستی ہے۔ میری والدہ میرا رشتہ مانگنے گئی تھیں۔ پھر دونوں خاندانوں نے آپس میں اس رشتے کو طے کیا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میری اہلیہ سے پہلی ملاقات نکاح کے موقع پر ہی لیکن اس سے پہلےمیں نے ان کو صرف دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ سے جب کرکٹ پر بات ہوتی ہے تو و ہ مجھے بیٹنگ کرنے کا بھی مشورہ دیتی ہیں۔لائف پارٹنر ایسا ہی ہونا چاہیے جو آپ کو appreciate کرے۔ تو الحمدللہ مجھے ایسا ساتھی مل چکا ہے۔نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ میری میچ کے دوران پوری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کروں، مجھے الحمدللہ اس میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ آئی پی ایل میں ڈیوڈ ویزے کو روک کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پلان میں تھا کہ اگر لاہور قلندرز کی وکٹیں جلدی گر گئیں تو میں نے سوچا اس موقع پر مجھے خود میدان میں اترنا چاہیے، کیونکہ مخالف ٹیم نے سپنرز کو لگایا ہوا تھا۔ میں نے سوچا کہ میں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی اور اگر ایک دو اچھی شارٹس لگ گئیں تو ہم مضبوط پوزیشن میں آ جائیں گے۔