تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کو اوٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔پاکستان الیون میں بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، نسیم شاہ شامل ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میںٹام لیتھم، چیڈ بوئس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، بین لسٹرشامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کو ا?و¿ٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں