لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے دوران فاسٹ باﺅلرحارث روف کو زمان خان کا تیز رفتار یارکر لگ گیا،زمان خان کا تیز یارکر لگنے کی وجہ سے حارث روف تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے۔
”پاکستان ٹائم کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہناہے کہ حارث روف کی تکلیف کا زیادہ مسئلہ نہیں، وہ بہتر ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائےگا،چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں میں ہوگا۔
