اسلام آباد: (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وسائل کی فراہمی کے بغیر مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات ممکن نہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وسائل مہیا ہونے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریگی، اسلام آباد پولیس پوری طرح سے لیس ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرز پر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، اسلام آباد پولیس نے انگلش کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل 8 میں سیکیورٹی فراہم کی، اسلام آباد، راولپنڈی میں دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔