قومی ٹیم میں واپسی مشکل کیوں؟ امام الحق نے وجہ بتا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) امام الحق نے قومی ٹیم میں واپسی کےلئے مشکل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وقفہ آنے کی وجہ سے واپسی پر مشکل ہوتی ہے اور اس کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

قومی کرکٹر امام الحق نے ایک بیان میں کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے جب میں ٹیم کے ساتھ کھیل نہ رہا ہوں تو اپنی پریکٹس اسی طرح جاری رکھوں جیسی میں ٹیم میں رہ کر کرتا ہوں، اچھا جم کرتا ہوں ٹف ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ جب واپس آؤں تو کوئی فرق نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پی ایس ایل کا ایک بہت بڑا گیپ آیا ہے، مجھے بہت محنت کرنی ہے، میں اپنی بنیادی چیزوں پر محنت کرتا ہوں جہاں میں نے چھوڑا ہوتا ہے وہاں سے کام کرتا ہوں، جب انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیل رہا ہوں تو میں اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں