شاہین آفریدی بولنگ کے بعد بلے بازی میں بھی اپنے جوہر دکھانے کیلئے تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر توجہ دینا شروع کردی، یہی وجہ ہے کہ اب شاہین آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اب نیٹ پر اپنے تیز بولرز کا سامنا کرتے ہیں اور وہ الگ سے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کرتے ہیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے لیکن باقاعدگی سے کی نہیں تھی، حال ہی میں جب میں ری ہیب میں تھا تو بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے۔ شاہین آفریدی کی جانب سے بتایا گیا کہ بیٹنگ میں مختلف چیزیں سیکھ رہا ہوں، کوشش ہے کہ بیٹنگ میں بہتری آئے اور پاکستان کے لیے کام آئے، جس نمبر پر بھی بیٹنگ پر جاؤں کوشش یہی ہے کہ پاکستان کو میچز جتواؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں