کون سا کھلاڑی ٹیم میں کھیلے گا کون سا نہیں، بابر اعظم کو اختیار مل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ بابراعظم ہمارا کپتان ہے، اس سے مکمل مشاورت اور ہر کھلاڑی پر بات ہوئی ہے، کسی کی سلیکشن پر اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں، اب بار اعظم پر انحصار ہے کہ کس کو کھلاتے ہیں اور کس ک نہیں۔ ‘پاکستان ٹائم’ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین میگا ایونٹ ایشیا کپ، ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے، کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا۔ انہوں نے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن پر کہا کہ وہ غیر معمولی لیفٹ ہینڈر بیٹر ہے، حارث سہیل ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں