نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے بعد شیئر کی گئی نئی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے،ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دہلی سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں،ان تصاویر میں وہ ہلکا میک اپ کیے اور سبز رنگ کا مغربی لباس پہنے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں،ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کو صرف 15گھنٹوں میں 1لاکھ 40ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے،کچھ صارفین ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کے مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں
