رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

لسبان (مانیٹرنگ ڈیسک )پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق 38 سالہ رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائنگ میچ میں لیچٹینسٹن کے خلاف پرتگال کی لائن اَپ میں شامل ہونے کے بعد 197 ویں مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی ہے، جو کہ دنیا میں کسی بھی فٹ بال کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے ۔
واضح رے کہ رونالڈو نے 2003 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور گزشتہ سال قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شرکت کر کے انہوں نے 5ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں انکی ٹیم کو مراکش سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں