کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارفہد مرزا نے ثروت گیلانی سے بریک اپ اور پھر شادی ہونے کا انکشاف کردیا اور بتایاکہ میں جب 25 سال کا تھا تو اس وقت ثروت گیلانی اور میرے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، وہ اختلافات اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ہم دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ثروت گیلانی سے بریک اپ کے بعد بری طرح ٹوٹ گیا تھا، ایک اور خاتون سے شادی کی لیکن اس سے بھی باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں ثروت گیلانی سے شادی کرلی، آج اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔