لاہور(شوبز ڈیسک)شادی سے متعلق اداکارہ میرا ایک بار پھر بول پڑیں اور کہا ہے کہ وہ سنگل یعنی شادی کے بغیر زندگی اپنی مرضی سے نہیں گزار رہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دورا ن سوال کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ایسی بات نہیں ہے کہ انہیں شادی کے لیے کوئی شخص ملا ہی نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ لوگ انہیں نہیں سمجھتے اور جانتے، وہ حقیقی زندگی میں اسکرین پر نظر آنے والی زندگی سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کب شادی کریں گی، اس کا جواب دینا بہت مشکل ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ان سے ملنے والے لوگ انہیں نہیں جانتے۔