عامر خان کی بیٹی نے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی

عامر خان کی بیٹی نے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹعامر خان کی بیٹی آئرا خان نے شادی کرلی ہے لیکن یہ شادی اسلام کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق انجام پائی ہے ۔ راجستھان کے شہر اودے پور میں آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، وہ ااپنی شادی کے دن مسیحی دلہن بنیں،سفید رنگ کا گائون زیب تن کیا جبکہ ان کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔آئرا خان اور نوپور شیکھرے نے سٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اس موقع پر عامر خان جذباتی نظر آئے۔ اس شادی کی تصاویر و ویڈیوز سامنےا ٓئیں تو مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرنے پر آئرا خان اور ان کے والد عامر خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں