مداح کی سیلفی لینے کی خواہش پر ہیمامالنی نے کھری کھری سنادیں

مداح کی سیلفی لینے کی خواہش پر ہیمامالنی نے کھری کھری سنادیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)مداح کی سیلفی لینے کی خواہش پر بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیمامالنی نے کھری کھری سنادیں۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ ہیما مالنی نامور بھارتی شاعر، ادیب اور نغمہ نگار گلزار صاحب کی آٹو بائیوگرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے پہنچیں تو ایک نامعلوم مداح نے ہیما مالنی کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کی، جس پر ڈریم گرل نے جواب دیا کہ وہ یہاں سیلفی لینے تھوڑی آئے ہیں۔ماضی کی لیجنڈ اداکارہ کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں زیرگردش ہیں، جس کو دیکھنے والے ہیما مالنی سے متعلق دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں