انکیتا لوکھنڈے کیلئے نئی پریشانی، اداکارہ کی ساس نے ہی نیا تنازعہ کھڑا کردیا

انکیتا لوکھنڈے کیلئے نئی پریشانی، اداکارہ کی ساس نے ہی نیا تنازعہ کھڑا کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوئی اور ان کی ساس نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا، خاتون کاکہناتھاکہ انکیتا ہمدردی حاصل کرنے کے لیے سشانت کا نام استعمال کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 39 سالہ انکیتا لوکھنڈے اکثر اپنے سابق بوائے فرینڈ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بگ باس 17 ہائوس کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں۔ تاہم کافی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ایسا اس لیے کرتی ہیں تاکہ سشانت سنگھ کا نام استعمال کرکے ہمدردیاں حاصل کریں،حال ہی میں وکی جین کی والدہ رنجانا جین نے ساس بہو اور سازش میں گفتگو کے دوران کہا کہ سشانت تو چلا گیا لیکن انکیتا ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اس کا کا نام استعمال کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں