ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور نے اپنے ٹوٹتے ریلیشن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں کی ایک دوسرے سے قربتیں ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آگئیں۔ کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ پروگرام میں ملائکہ کے دوسری شادی کے عندیہ کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ملائیکا کو شادی کی جلدی ہے لیکن ان کی ارجن کپور میں علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ملائیکا اور ارجن نے دو ماہ قبل اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاہم دونوں ایک مرتبہ پھر اپنے ریلیشن شپ کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔