عامر خان نے صرف 10روپے میں پہلی شادی کرلینے کی داستان شیئرکردی

عامر خان نے صرف 10روپے میں پہلی شادی کرلینے کی داستان شیئرکردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان نے صرف 10روپے خرچ کرکے اپنی شادی کرلینے کی داستان شیئرکردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 1986 میں اپنی پڑوسن اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے شادی کی تھی جو بعدازاں 2002 میں طلاق پر ختم ہوگئیعامر خان نے بتایا کہ میں نے رینا دتہ کو شادی کی پیشکش کی جسے پہلے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا، بعدازاں ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور بلآخر شادی کا فیصلہ کرلیااور صر ف تین گواہا ن کی موجودگی میں شادی کرلی۔ عامر خان کے مطابق شادی کے فیصلے کے بعد وہ رجسٹرار آفس جانے کے لیے بس میں سوار ہوئے جس کا ٹکٹ 50 پیسے تھا اور بیندرا اسٹیشن پر اتر کر تھوڑا پیدل چلنے کے بعد رجسٹرار آفس پہنچ گئے، اس طرح انہیں شادی کا خرچہ 10 روپے سے بھی کم پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں