ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈکے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے داماد نوپور شیکھرے نے 8 کلو میٹر تک پیدل چل کر بارات لانے کی وجہ بتادی۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں نوپور نے بتایاکہ’ میں جب بھی اپنے گھر سے ایرا کے گھر تک جاتا تھا تو پیدل ہی جایا کرتا تھا، اس راستے سے میرا خاص اور جذباتی تعلق ہے، اسی وجہ سے شادی کے دن بھی ایرا کے گھر پیدل چل کر گیا‘۔
اس سے قبل ان کے کچھا بنیان پہن کر شادی کرنے کی وجہ بھی یہی بتائی تھی کہ پروپوزل کے وقت وہ اسی طرح کے ہی لباس میں تھے ۔