فلم کا نام’ڈنکی‘ کیوں رکھا؟ شاہ رخ خان نے وجہ بتا دی

فلم کا نام’ڈنکی‘ کیوں رکھا؟ شاہ رخ خان نے وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تجسس میں مبتلا مداحوں کو اپنی نئی فلم کا منفرد نام’ڈنکی‘ رکھنے کی وجہ بتا دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رواں سال بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے لیے بہت شاندار رہا۔ ان کی اب تک ریلیز ہونے والی دونوں فلم’پٹھان‘ اور’جوان‘ کو باکس آفس پر بہت پذیرائی ملی۔جس کے بعد اداکار اب اپنی فلم’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔اس نئی فلم کا نام کافی منفرد اور عجیب ہے جس پر اب تک اداکار کے مداح اور کئی سوشل میڈیا صارفین فلم کے نام کا مطلب جاننے کے لیے تجسس کا اظہار کر چکے ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ خان سے ایک اور مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہی سوال پوچھا کہ سر آپ فلم کا نام ’ڈنکی‘ رکھنے کی وجہ بتا سکتے ہیں۔اداکار نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ڈنکی کا مطلب غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کر کے سفر کرنا ہے۔انہوں نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ اس لفظ کو فنکی (Funky)، ہنکی (Hunky) اور منکی (Monkey) کی طرح پڑھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے ارد گرد گھومتی ہے جو لندن جا کر وہاں رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔5 دوستوں کے اس گروہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں