امیتابھ بچن کا بیٹی شویتا کو50 کروڑ روپے کا تحفہ

امیتابھ بچن کا بیٹی شویتا کو50 کروڑ روپے کا تحفہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن نے اپنا پرتعیش بنگلہ بیٹی شویتا نندا کو بطور تحفہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی 49 سالہ بیٹی شویتا نندا بچن کو ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع اپنے 3 میں سے 1 بنگلہ ’پرتیکشا‘ وصیت کر دیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وٹھل نگر کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں واقع پرتیکشا کی قیمت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔س±پر اسٹار جوڑی کا یہ بنگلہ خاندانی گھروں میں سے پہلا ہے اور یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔1975ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کی شاندار کامیابی کے بعد امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جوہو کے علاقے میں پہلا بنگلہ ’پرتیکشا‘ خریدا تھا۔دونوں اداکار اپنے والد اور شاعر ہری ونش رائے بچن اور والدہ تیجی بچن کے ساتھ اپنے موجودہ گھر ’جلسہ‘ میں منتقل ہونے سے قبل ابتدائی طور پر پرتیکشا میں رہائش پذیر رہے۔’پرتیکشا‘ کا نام س±پر اسٹار کے والد و شاعر نے رکھا تھا اور ان کی چند نظموں میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔شویتا بچن نندا ایک مصنفہ، کالم نگار، سابقہ ماڈل اور بزنس وومن ہیں، ان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول ’پیراڈائز ٹاورز‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں