فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

ممبئی (شوبز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کنگ خان نے اپنے مداحوں کے لیے آنے والی فلم ڈنکی کی دوسری جھلک جاری کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پوسٹ کرتے ہوئے کنگ خان نے اپنے دلچسپ انداز میں لکھا ہے کہ اگر اس گانے میں ڈانس کرتے ہوئے اس سے زیادہ چھلانگ لگاتا تو اڑ ہی جاتا، امید ہے کہ یہ رومانس تاپسی اور آپ کے دلوں میں ضرور ٹینٹ لگائے گا۔انہوں نے اریجیت سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی آواز مجھے ایک بار پھر پیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے، پریتم، سوانند کرکیرے، آئی پی سنگھ اور گنیش آچریا کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا سادہ اور توانائی سے بھرپور گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر شکریہ ادا کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں 85 کروڑ بھارتی روپے سے بننے والی کنگ خان کی یہ فلم اداکار کی سب سے کم بجٹ فلم ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم سے فلم ساز کو تقریباً 100 کروڑ روپے کا منافع ہو گا۔واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے ارد گرد گھومتی ہے جو لندن جا کر وہاں رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔5 دوستوں کے اس گروہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں