ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن اپنے دوست سنتانو ہزاریکا کے ساتھ تعلقات کو نام دینے اور شادی کے بندھن میں بندھنے پر کشمکش کا شکار ہوگئیں اور کہا کہ شادی کا لفظ مجھے بہت ڈراتا ہے، اس لفظ میں پوشیدہ بہت کچھ ہے اس لیے میں اس بارے میں سوچنا نہیں چاہتی۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سنتانو کے ساتھ رہنے، اس کے ساتھ مل کر اچھا کام کرنے اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے میں بہت خوش ہوں، کیا یہ سب شادی کرنے سے بہتر نہیں؟اداکارہ نے کہا کہ،’سنتانو اور میں بہت غیر روایتی زندگی گزارتے ہیں، ہم معاشرتی اصولوں کی پیروی نہیں کرتے ہیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ ہماری شادی نہ کرنے کو قبول کرتے ہیں یا نہیں جب تک ہم بہترین دوست ہیں، ایک دوسرے کے لیے اچھے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔