اورمجھے دیر ہوگئی‘ پیار کے بارے سوال پر صبا قمر نے دلچسپ بات بتا دی

اورمجھے دیر ہوگئی‘ پیار کے بارے سوال پر صبا قمر نے دلچسپ بات بتا دی

’  لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں انہیں دیر ہوگئی۔ احسن خان کے یوٹیوب چینل کیلئے انٹرویو میں صبا قمر کاکہناتھاکہ جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب میں نے احسن کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مجھ سے لڑائی کی اور میں رونا شروع ہوگئی لیکن آہستہ آہستہ مجھے ان کی سمجھ میں آنے لگی۔ صبا قمر نے بتایا کہ مجھے پھر ان سے پیار ہوگیا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں