ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت بارے اپنا موقف دیدیا

ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت بارے اپنا موقف دیدیا


لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت پر اپنا موقف جاری کردیا اور کہا کہ اب ہمیں مردوں کو بولنے کی ترغیب دینی چاہیے آئیے اس پر مزید بات کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک نوٹ میں ہانیہ عامر نے لکھاکہ اپنے مرد حضرات دوستوں کے لیے طاقت، تعاون اور حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کریں جو ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، مجھے کچھ عظیم انسانوں کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور یہ جان کر میرا دل ٹوٹ گیاکہ انہیں اپنے دماغی صحت کے مسائل پر آواز اٹھانا مشکل لگتا ہے،صرف اس لیے کہ ان سے توقع نہیں کی جاتی۔ ہانیہ نے دماغی صحت کے مسائل سے دوچار تمام مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے نے آپ کو اپنے جذبات پر پردہ ڈالنا سکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی’ ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں