لاہور(شوبز ڈیسک )معروف پاکستانی اداکار علی انصاری نےاپنی اہلیہ صبور علی سے محبت کا اظہار کردیا اور کہا کہ صبور میری زندگی کا حصہ ہے، وہ مجھ سے بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں علی انصاری نے صبور علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہاکہ صبور علی کے ساتھ ارینج میرج کی تھی تاہم میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ مختلف ڈراموں میں کام کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔