ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بنا لیا، نئی فلم تیجس انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی دھکڑ کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطا اڑھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانوں کو نکالنے پر صنم سعید پریشان