کراچی (شوبز ڈیسک) اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے معصوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عاصم اظہر نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن، بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہا ہے، وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کافیصلہ کیا ہے، اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتل عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں۔