ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس میں ابھیشیک کمار کے منارا چوپڑا کے متعلق تبصرے نے سلمان خان کا پارہ چڑھا دیا ۔
حال ہی میں نشر ہونیوالی بگ باس کی قسط میں ابھیشیک اور منارا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا اورابھیشیک نے منارا کو پرینیتی چوپڑا کی ڈپلیکیٹ قرار دے دیا۔ بعدازاں سلمان خان نے ابھیشیک کے تبصرے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہاکہ اس پر جوتے پڑ سکتے تھے، ابھیشیک خود کو ان کا مداح کہتا ہے لیکن وہ کسی کے خلاف ایسا تبصرہ کبھی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی