ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت بیٹھ کر ہی اپنی نیند پوری کرلینے کے عادی ہوچکے ہیں۔ سنجے دت نے بتایا کہ دورانِ قید جب تیز بارش ہوتی تھی تو جس جیل میں قید تھا، وہاں گھٹنوں سے اوپر تک پانی بھر جاتا تھا اور اسی پانی کے اندر سونا پڑتا تھا، اس لیے اس طرح سونے کی عادت ہو گئی اور اب تک یہ عادت نہیں چھوٹی۔