بشری انصاری نے شادی کے 36 برس بعد طلاق کیوں لی؟خود ہی بڑی وجہ بتادی

کراچی (شوبز ڈیسک) ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ نکاح کے وقت میرے پاس طلاق کا حق تھا،اسی لیے 36 برس بعد مجبوری کے تحت طلاق کا حق استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی بے باک اداکارہ عرفی جاوید ہانیہ عامر کی مداح نکلی

پاکستان ٹائم کے معروف ادکارہ بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورتوں کے لیے بہت سارے حقوق ہیں لیکن کچھ لوگ نہ اسے پڑھنا چاہتے ہیں اور نہ سننا چاہتے ہیں۔انہوں نے عورت کے طلاق کے حق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حقِ طلاق بلا شرط ہے جو نکاح نامے میں ہوتی ہے لیکن لوگ اسے کاٹ دیتے ہیں،یہ حق لڑکا اس لڑکی کو دیتا ہے جس سے اس کا نکاح ہو رہا ہو،لڑکے والوں کی طرف سے یہ حق دیا جاتا ہے کہ لڑکی طلاق کا حق لے سکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ظاہر ہے حقِ طلاق استعمال کرنے میں کوئی خوشی نہیں ہوتی،کوئی نہیں چاہتا کہ کسی کا گھر برباد ہو،میرے نکاح کے وقت میرے پاس طلاق کا حق تھا اس لیے شادی کے 36 سال بعد جب مجبوری ہوئی تو یہ حق استعمال کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مفت کھانا کھانے والو شرم کرو،مفتے دوستوں کیلئے فاطمہ آفندی کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں