لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گائیک استاد شفقت امانت علی خان کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستانی فلمی موسیقی مقبول نہیں ہو رہی، جب بھی اچھا گانا گایا جاتا ہے، اسے ضرور پسند کیا جاتا ہے، البتہ اچھا میوزک ترتیب دینے کی مزید ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ تاریخی ویب سیریز صلاح الدین ایوبی کا ٹیزر جاری
پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ برس قبل جب سپرہٹ فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بریک کیے، اس کے گانے بہت مقبول ہوئے تھے۔ میری آواز میں یہ گیت تیرے نال نال کو بے حد پسند کیا گیا۔ یہ گیت میوزک چارٹ پر زیادہ عرصے تک نمبر ون رہا۔ میں نے پڑوسی ملک کی فلموں کے لیے بھی کئی گیت گائے، جو بے حد مقبول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم تمام پاکستانی گائیک اپنی انڈسٹری کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ فلمیں کامیاب ہوں گی تو آج نہیں تو کل موسیقی اور گانے بھی ماضی کی طرح چپے چپے میں سنے اور پسند کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پرانی اداکارہ صائمہ نور فلموں کی نئی ٹیکنالوجی سے خوش