رنویر سنگھ نے کرن جوہر کو ٹھرکی انکل کہہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کو ان کے شو کافی ود کرن میں ٹھرکی انکل قرار دیدیا۔
ٹاک شوکافی ود کرن کے 8ویں سیزن کا آغاز 27 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے اور رواں سال اس شو کی پہلی مہمان جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ہونگے۔ گزشتہ روز 27 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس قسط کا پرومو جاری کیا گیا جس میں کرن جوہر کے چند سوالات اور دیپ ویر کے دلچسپ ردِ عمل شامل کیے گئے۔45 منٹس پر مشتمل اس مختصر ویڈیو کلپ نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے کیونکہ اس پرومو میں رنویر سنگھ نے کرن جوہر کو ٹھرکی انکل کے لقب سے نوازا۔ رنویر سنگھ کرن سے اپنی جوڑی کی تعریف سننے کے بعد کہتے ہیں کہ شکریہ ٹھرکی انکل یہ الفاظ سن کر کرن جوہر بے ساختہ کہتے ہیں تجھ سے تو میں بعد میں بات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں