بھارت کی بے باک اداکارہ عرفی جاوید ہانیہ عامر کی مداح نکلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت میں منفرد فیشن سینس، بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
چند روز قبل ہانیہ عامر نے ایک ٹرانزیشن ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی تھی جس میں اداکارہ نے موبائل کے کیمرے کو سیلفی موڈ پر لگا رکھا تھا اور پلک جھپکتے ہی وہ ایک لک سے دوسرے لک میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ جہاں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کے حسن اور دلکشی کی تعریف کے پل باندھتے نظر آرہے تھے وہیں عرفی جاوید بھی کمنٹ سیکشن میں تعریفی کلمات کے ساتھ نظر آئیں۔ بھارتی اداکارہ نے ہانیہ کی تعریف کرتے ہوئے پہلے انگریزی لفظ وا یعنی واہ لکھا اور پھر اسی کمنٹ کے ریپلائی سیشن میں لکھا کہ در اصل میں ہانیہ کی بہت بڑی فین ہوں۔عرفی جاوید کی جانب سے اس قدر تعریف کے بعد ہانیہ بھی ردِ عمل دینے سے خود کو نہ روک سکیں اور جوابا عرفی کو مینشن کرکے پانچ سرخ دل والے ایموجی بنادیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں