صندل خٹک کو دھمکا کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی لاکھوں روپے کا ہاتھ کرگیا

صندل خٹک کو دھمکا کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی لاکھوں روپے کا ہاتھ کرگیا

ریاض (شوبزڈیسک)حریم شاہ کی سابق دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ڈرا دھمکا کر سعودی عرب میں مبینہ طورپر بھاری رقم ہتھیا لی گئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا۔ اس سلسلے میں ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ کی اسٹیمپ دکھا دیتا ہے، اسی کام کے 10 ہزار ریال(سات لاکھ چونسٹھ ہزار روپے سے زائد) بٹور چکا ہے، اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں