معروف بھارتی اداکارہ سے لائیو گفتگو کے دوران مداح کی والدہ کے ہاتھوں دھلائی

معروف بھارتی اداکارہ سے لائیو گفتگو کے دوران مداح کی والدہ کے ہاتھوں دھلائی

ہوگئی ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ اونیت کور سے سوشل میڈیا پر لائیو بات کرتے ہوئے مداح کو والدہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور لائیو کے دوران ہی دھلائی کردی۔ تفصیل کے مطابق اونیت کور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو گفتگو کررہی ہوتی ہیں اور اسی دوران اپنے ایک مداح کو لائیو لیتی ہیں اور اپنے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں ، اسی دوران پیچھے سے مداح کی والدہ شدید غصے میں سامنے آتی ہیں اور اپنے بیٹے کو تھپڑ جڑ دیتی ہیں، بیٹے کی پٹائی کرتے ہوئے وہ پوچھتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟ لائیو گفتگو میں اچانک مداح کی پٹائی دیکھ کر اونیت کور بھی حیران رہ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں