ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے تلخ ماضی سے پردہ اٹھادیا اور بتایا کہ ان پر ایک ایسا وقت بھی گزر اہے جب انکے والد کی تدفین کے لیے انہیں رقم جمع کرنا پڑی تھی۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں فرح خان کاکہناتھاکہ جس دن انکے والد کا انتقال ہوا تو انکی جیب سے 30 روپے نکلے تھے، اس رقم سے تدفین نہیں ہوسکتی تھی تو انہیں اور انکے بھائی کو والد کی مناسب انداز میں تدفین کےلئے رقم جمع کرنے کی ضرورت پڑگئی تھی،اس وقت میری عمر 18 یا 19 سال تھی اور جہاں ہم رہتے تھے وہاں سے 5 برس بعد ہمیں واپس بھیج دیا گیا کیونکہ ہم جس سٹور روم میں رہتے تھے وہ میرے ماموں کو واپس دینا تھا جو ایران سے واپس آرہے تھے۔ کوریو گرافر نے مزید بتایا کہ ایسے میں ہماری والدہ جو پہلی بار کام پر نکلی تھیں اور وہ سی روک ہوٹل میں بطور ہاﺅس کیپر ملازمت کرتی تھیں تو ہم پیئنگ گسٹ بن گئے تھے۔
