ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچوں کو اپنے ماضی کے تعلقات سے متعلق بتادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری زندگی بچوں کےلئے کھلی کتاب جیسی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتادیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جاچکا ہے۔ روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہوسکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ تو جانتے ہیں کہ 90 کی دہائی کی جنرل ازم کیسی تھی، زرد صحافت عروج پر تھی، بدگمانی تھی، کوئی اخلاقیات اور دیانتداری نہ تھی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے اب صورتحال بدل چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانولی لڑکیوں کو برے کردار ملتے ہیں،آمنہ الیاس نے شوبز انڈسٹری کی خامیاں کھول دیں